19 نومبر، 2026، 10:52 AM

سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ معطل

سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ معطل

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر میزائل حملوں کے بعد جدہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے بتایا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور تقریباً پانچ طیارے فضا میں معلق رہے۔

اس خبر رساں ایجنسی نے اپنی ایک دوسری رپورٹ میں یمن کی انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان حملوں کے ممکنہ اہداف میں ابہا، خمیس مشیط اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب یمن کے المسیرہ ٹی وی نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پہلے ابہا شہر اور پھر خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر انتباہ جاری کیے گئے۔

News ID 1942966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha